|
9 اکتوبر 2025، بروز جمعرات ادارۂ زبان و ادبیاتِ اردو میں پی ایچ ڈی اسکالر محترم عمران شہزاد کے مقالے بعنوان "اردو شعرا کی تنقید نگاری (قیامِ پاکستان کے بعد)" کے مجلسی دفاع کا انعقاد ہوا۔ |
مقالے کے نگران ڈاکٹر محمد فخرالحق نوری تھے، جبکہ بیرونی ممتحنین کے طور پر ڈاکٹر افتخار شفیع اور ڈاکٹر الماس خانم شریک ہوئے۔ |
عمران شہزاد نے ملٹی میڈیا کے ذریعے اپنے تحقیقی نکات پیش کیے اور سوالات کے جوابات مدلل اور واضح انداز میں دیے۔ |
ڈائریکٹر شعبۂ اردو ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے مقالہ نگار کے کام کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ |
بعد ازاں ممتحنین نے مقالہ نگار کی محنت اور علمی معیار کی تعریف کی اور انہیں ڈاکٹریٹ کی سند کا حق دار قرار دیا ۔ |